سرگودھا: سیشن کورٹ کا بڑا فیصلہ، تاجر کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

سرگودھا: سیشن کورٹ کا بڑا فیصلہ، تاجر کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی اور اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قرار دیا گیا کہ اس فیصلے سے انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں۔

عدالت نے مجرم کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ مقتول کے اہلِ خانہ کو 2 لاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرے۔

پولیس کے مطابق تین سال قبل سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے تاجر خواجہ فہیم کو قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔