کراچی: پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی: پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کی شناخت عثمان بنگالی کے نام سے کرلی گئی، ملزم ساتھی کے ہمراہ شہری کو لوٹ رہا تھا، واردات کے دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ملزم عثمان بنگالی ضلع ایسٹ اور کورنگی میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا، عثمان بنگالی ایسٹ اور کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔