ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی کارروائیاں، 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی کارروائیاں، 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں عبداللہ، عادل، محمد عدنان اور شاہ فیصل شامل ہیں جبکہ ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ملزمان کے خلاف قتل اور فراڈ کی دفعات کے تحت فیصل آباد اور سرگودھا میں مقدمے درج تھے علاوہ ازیں ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔