بورے والا میں قتل ثابت ہونے پر ایک ملزم کو پھانسی، تین کو عمر قید کا حکم

بورے والا میں قتل ثابت ہونے پر ایک ملزم کو پھانسی، تین کو عمر قید کا حکم

 ایڈیشنل سیشن جج سید محمد عمر نے مقدمے کا فیصلہ سنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ مؤثر تفتیش اور مضبوط شہادتوں کی بدولت ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔

مرکزی ملزم غضنفر عرف شمشیر کو پھانسی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گی جب کہ شریک ملزم تنویر کو عمر قید اور دیگر دو ملزمان کو بھی قید کی سزاؤں کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے  ملزمان نے رنجش پر گھر میں گھس کر کلہاڑیوں اور راڈ سے حملہ کیا تھا، حملے میں نوجوان طارق جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی ہوئے تھے۔