اوکاڑہ: کمسن بچی کو ہراساں کرنتے والا مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

اوکاڑہ: کمسن بچی کو ہراساں کرنتے  والا مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

تھانہ اے ڈویژن پولیس کی سیٹھ کالونی واقعہ میں کارروائی کی، مرکزی ملزم عبدالرحمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے فرار ہونے کی کوشش بھی کی، فرار کی کوشش کے دوران ملزم زخمی ہوا، طبی امداد کے بعد تحویل میں لے لیا گیا۔

ملزم کے ساتھی حسنین کو بھی حراست میں لے لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تفتیشی ذرائع کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔