سی سی ڈی کا چکوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

سی سی ڈی کا چکوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزمان فیاض عرف فیجی اور عباس قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھے، چند روز قبل دوران واردات ڈاکوؤں نے 9 سالہ بچی کو قتل اور 3 افراد کو زخمی کیا تھا۔

ملزمان نے دوران مقابلہ سی سی ڈی اہلکار کو زخمی بھی کیا تھا، سی سی ڈی ٹیمیں ایک ہفتے سے ملزمان کا مختلف اضلاع میں تعاقب کر رہی تھیں، اور بالآخرخفیہ اطلاع پر چکوال میں کارروائی کے دوران ملزمان اور سی سی ڈی ٹیم کا آمنا سامنا ہوا۔

ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کی، جس پر سی سی ڈی کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گئے۔