خانپور ہزارہ: دو گروپوں میں خونی تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، لڑکی سمیت 2 افراد زخمی

خانپور ہزارہ: دو گروپوں میں خونی تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، لڑکی سمیت 2 افراد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے دوران فریقین نے فائرنگ اور ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت احتشام ولد یوسف اور شارم ولد ممتاز کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں اورنعشوں کو خانپور ہسپتال منتقل کر دیا، تحصیل ہیڈ کوارٹر خانپور میں دونوں نعشوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا جس کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

علاقے بھر کے مختلف تھانہ جات سے پولیس کی بھاری نفری ہسپتال کے باہر تعینات کر دی گئی ہے جبکہ اہل علاقہ کا جم غفیر بھی وہاں پر موجود ہے۔