پاکستانی شہریوں کی حساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

پاکستانی شہریوں کی حساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پاکستانی شہریوں کے ساتھ ڈیجیٹل مالیاتی فراڈ میں بھی ملوث تھا، ملزم کے نیٹ ورک میں ملکی اور غیر ملکی افراد شامل تھے۔

ملزم نادرا، پاسپورٹ اور موبائل فون صارفین کی حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے میں ملوث ہے، ملزم مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے کیلئےاستعمال کرتے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ رقم کی وصولی کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جاتی تھی، ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو کراچی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔