کرائم
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) پولیس نے لیاقت آباد میں خاتون ٹیچر پر مبینہ تشدد اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں سکول کے سکیورٹی گارڈ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسکول کا سکیورٹی گارڈ محسن اور اس کا ساتھی اسد شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکیورٹی گارڈ چھٹی کے بعد خاتون ٹیچر کو ورغلا کر اپنے دوست کے گھر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر دونوں ملزمان نے خاتون کو بے ہوشی کی دوا پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو ہوش آنے پر ملزمان اسے گھر سے نکال کر فرار ہو گئے۔
اسد علی نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہےجب کہ دونوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔