سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات سے قبل 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات سے قبل 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس حکام نے بتایا کہ شاہین آباد پولیس چوکی کے علاقے میں 4 مشکوک افراد واردات کی نیت سے موجود تھے، پولیس نے تلاشی کے دوران ملزمان سے 4 عدد 30 بور پستول برآمد کر لئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم، سبحان، ہمایوں اور کاشف کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔