سرگودھا: اسلحہ کے زور پر ساس سے مبینہ زیادتی کی کوشش، داماد کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا: اسلحہ کے زور پر ساس سے مبینہ زیادتی کی کوشش، داماد کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ صدر بھلوال کی حدود گاؤں 13 شمالی میں مبینہ طور پر داماد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اپنی ساس سے زیادتی کی کوشش کی۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی کوشش کی، تاہم اہل خانہ کے پہنچنے پر وہ اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔