کرائم
خلاصہ
- کوٹ ادو:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں آئل ٹینکر سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق قصبہ گجرات کے قریب کھڑے ایک ٹینکر میں واقعہ پیش آیا جب کہ ریسکیو 1122 اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو ٹینکر سے باہر نکالا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں،
دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات اور حقائق سامنے لائے جا سکیں۔