فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: منشیات فروش ہلاک، ساتھی فرار

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: منشیات فروش ہلاک، ساتھی فرار

پولیس کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

اِسی طرح پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش شاہد ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ملزم شاہد منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ نے ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔