نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا، لاش نہ مل سکی

نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا، لاش نہ مل سکی

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں بھٹیاں میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نوجوان فیکٹری ملازمین کے ہمراہ نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور پھر واپس نہ آ سکا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے نالہ ڈیک میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب  آخری اطلاعات تک نوجوان کا سراغ نہیں مل سکا، حکام  نے بتایا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نوجوان کو تلاش نہیں کر لیا جاتا۔