شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس

شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس

راولاکوٹ میں ایس ایس پی خاور علی شوکت نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلح حملہ آور شہر کی مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، شر پسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں، شرپسندوں کے حملوں میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ گرفتار شرپسندوں سے جدید اسلح برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے مسلح جتھوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں پر حملہ کسی صورت قبول نہیں۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ریاستی اداروں کیخلاف حملہ کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شر پسند عناصر آزاد کشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، آزاد کشمیر کے امن کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دینگے۔

ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے بتایا کہ پولیس نے متعدد شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شرپسند عناصر سے مختلف نوعیت کا جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔