لاڑکانہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

لاڑکانہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا، جسے اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا، گرفتار ڈاکو کی شناخت لیاقت منگنیجو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔