کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں یونیورسٹی روڈ سمامہ موڑ کے قریب جیولری مارکیٹ میں بڑی ڈکیتی ہوئی۔
ڈاکو 2 دکانوں کا صفایا کرکے کروڑوں روپے کا سونا اور رقم تھیلوں میں ڈال کرفرار ہوگئے، منظر عام پر آنے والی فوٹیج کے مطابق ایک ملزم پہرادیتا رہا، 5 ملزمان نے مارکیٹ میں داخل ہوکر لوٹ مار کی۔
فوٹیج میں ڈاکوؤں کو فرار ہوتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکوؤں اور دکانداروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، پولیس کے مطابق بڑے گینگ نے منظم طریقے سے لوٹ مار کی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔