رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، بیوی کو ذبح کرنے والا سفاک قاتل مارا گیا

رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، بیوی کو ذبح کرنے والا سفاک قاتل مارا گیا

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نے ناکہ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، مسلح ملزموں نے ناکہ توڑ کر فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بیوی کو ذبح کرنے والا سفاک قاتل ارشاد سانگھی ہلاک ہوگیا، ملزم ارشاد نے اپنی بیوی صائمہ کو خنجر کے وار سے ذبح کرکے قتل کیا تھا۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جن کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔