خانپور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

خانپور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش پر مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک نامعلوم الاسم ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور کلاشنکوف نما اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، فرار ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔