اسلام آباد: بارہ کہو سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی 4 روز بعد لاش برآمد

اسلام آباد: بارہ کہو سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی 4 روز بعد لاش برآمد

ورثا نے لاش کی شناخت اور پوسٹمارٹم میں تاخیر پر پمز ہسپتال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ کہو سے لاپتہ خاتون کے اغوا کا مقدمہ سابق شوہر کے خلاف درج ہے، بارہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر خاتون کی لاش پمز ہسپتال پہنچا کر گئے۔

ورثا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پمز انتظامیہ نے فوری پوسٹمارٹم سے انکار کر دیا، اس پر ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹمارٹم 2 روز بعد پیر کو کیا جائے گا۔

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون ثاقب ستی نامی شہری کی اہلیہ تھیں، خاتون کی پراسرار موت اور پوسٹمارٹم میں تاخیر نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔