حیدرآباد: فورٹ پولیس کا منشیات فروش سے مبینہ مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

حیدرآباد: فورٹ پولیس کا منشیات فروش سے مبینہ مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام کرسٹل آئس برآمد ہوئی، برآمد کرسٹل آئس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، ہلاک ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت عبدالمالک ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم کا تعلق ضلع مستونگ بلوچستان سے ہے۔