کرائم
خلاصہ
- خانپور: (دنیا نیوز) خانپورہ کے تھانہ تھانہ صدر میں مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ صدر خان پور پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان پل نہر آب حیات مڈ بنگلہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے ناکہ بندی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ملزموں نے فائرنگ کر دی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر مارا گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت شہزاد گوپانگ کے نام سے ہوئی جو چند روز قبل دوہرے قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا، ہلاک ملزم نے اپنی حقیقی بہن ریحانہ بی بی اور پسند کی شادی کرنے والے دانش بلوچ کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
ترجمان پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ پولیس فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے، جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔