فیصل آباد میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان ہلاک

فیصل آباد میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان ہلاک

پولیس کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے متحرک ارکان تھے، جنہوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 سے زائد لوٹ مار کی وارداتیں کیں، ہلاک ملزمان کی شناخت شوکت، عمران اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔