کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق قصبہ نیومیاں والی کالونی میں سانول چوک کے قریب ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی شناخت نسرین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، مقتولہ نسرین کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرے واقعے میں اورنگی ٹاؤن کی ضیاء کالونی میں الیاس مسجد کے قریب ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 26 سالہ ثنا کے نام سے ہوئی ہے، جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔