علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے کیس میں سابق ایس ایچ او سچل شعیب شوٹر کی ضمانت منسوخ کر دی، ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
مدعیہ کی جانب سے گواہان کو قتل اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
عدالت نے قرار دیا کہ شعیب شوٹر کے خلاف گواہان کو دھمکیاں دینے کا الزام ثابت ہوا ہے، ملزم نے ضمانت کا غلط استعمال کرتے ہوئے گواہان کو ہراساں کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس گواہان کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے، اس سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد کم ہوگا۔
شعیب شوٹر کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں شہری کے اغواء کا مقدمہ بھی درج ہے۔