30 ویں سالگرہ پر انوشکا کا جانوروں کیلئے شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان

Last Updated On 02 May,2018 11:35 am

لاہور(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے گزشتہ روز اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ممبئی میں جانوروں کیلئے ایک پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) بنا رہی ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کی جاسکے گی۔

 

انہوں نے کہا میرا خواب تھا کہ میں اپنے بے زبان ساتھیوں کیلئے کچھ کروں جو آج پورا ہوگیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کام میں سب مجھے سپورٹ کرینگے۔