یہ کس اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

Last Updated On 19 April,2018 04:55 pm

بالی وڈ کی نامور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ انتہائی معصوم اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ لیکن کیا آپ کو اندازہ ہورہا ہے کہ یہ کون سی اداکار ہ ہیں؟

اگر آپ اب بھی نہیں سمجھ پائے تو ہم ہی آپ کی مدد کردیتے ہیں، یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور بھارتی اداکارہ زرین خان ہیں۔ جو کہ بالی وڈ میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے زریعے بہت کم وقت میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اداکارہ زرین خان نے اپنے بچپن کی یہ تصویر سماجی رابطوں کے مرکز انسٹا گرام پر اپنے مداحواں کے ساتھ شیئر کی۔

زرین خان بالی وڈ کے نامور ادکاروں اور فلم سازوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں انہوں نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز سلمان خان کی فلم "ویر" سے کیا تھا۔