اداکارسعود اور جویریہ نےعمرہ کی سعادت حاصل کر لی

Last Updated On 10 April,2018 11:48 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار سعود اور انکی اہلیہ اداکارہ جویریہ سعود نے خاندان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ، جن دوستوں نے دعاؤں کیلئے کہا انہیں یاد رکھا۔

اداکار سعود اور انکی اہلیہ اداکارہ جویریہ سعود نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

دونوں میاں بیوی نے سعودی عرب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے شکر گزا ر ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے گھر بلایا اور مقدس مقامات کی زیارت کرنے کی سعادت نصیب فرمائی۔

زندگی کے کام چلتے رہتے ہیں تاہم جو سکون و راحت خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے سے ملی ہے اس کا تصور کوئی نہیں کرسکتا۔

جن دوستوں نے اس مقدس سرزمین پر روانہ ہونے کے موقع پر دعاؤں کے لئے کہا تھا ہم نے ان سب کو دعاؤں میں شامل رکھا۔

 

Advertisement