اسرائیلیوں ، فلسطینیوں کے اکٹھے رہنے پر اعتراض نہیں :محمد بن سلمان

Last Updated On 03 April,2018 10:27 am

خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے ایک امن معاہدے کو یقینی بنانا ہوگا :سعودی ولی عہد کی گفتگو

ریاض (دنیا نیوز ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ رہنے پر کوئی اعتراض نہیں جب تک کہ مسجد القدس محفوظ ہو،

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، جریدے   دی اٹلانٹک    کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ محمد نے متنازع خطے پر اسرائیلی اور فلسطینی دعووں کو برابر قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا انہیں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ رہنے پر کوئی اعتراض نہیں جب تک کہ مسجد القدس محفوظ ہو، شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی اپنی زمین پر حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا خطے میں استحکام کے لیے ایک امن معاہدے کو یقینی بنانا ہوگا۔

ایران سے متعلق پوچھے سوال پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای ایڈولف ہٹلر سے زیادہ خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام امن کا دین ہے جب کہ ایران، اخوان المسلمون اور انتہا پسند جماعتیں برائی کی تکون ہیں۔
 

Advertisement