سعودی عرب کا 95 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

Last Updated On 29 March,2018 02:25 pm

سعودی عرب اپنے ملک میں 200 ارب ڈالرز سے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے، ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا

ریاض (دنیا نیوز ) سعودی عرب کا آئندہ دس سال میں توانائی کے متبادل ذرائع سے 95 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ، پروجیکٹ پر 200 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ دنیا بھر کو خام تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک سعودیہ عرب خود اپنے ہی ملک میں خام تیل کی کھپت کو گھٹانے کی خاطر شمسی توانائی کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کر رہا ہے۔ اس منصوبے کی کُل لاگت 200 ارب ڈالر ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب اور سافٹ بینک گروپ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ منصوبہ کی تکمیل سے 2030 تک 95 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہونے اور لگ بھگ ایک لاکھ افراد کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کے اس فیصلے سے اس شعبے میں سرمایا کاری بڑھنے کے ساتھ ساتھ تیل کی کھپت میں بھی کمی واقع ہوگئی جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے ۔