ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کا نقصان، سعودی شہری ہونے والی بیوی کی فرمائش پوری نہ کرسکا اور شادی سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے شادی کے دن اپنے ہونے والے شوہر سے جہیز میں لگژری گاڑی کی ڈیمانڈ کی جس کی مالیت 50 لاکھ ریال بنتی ہے۔ تاہم دلہا اپنی ہونے والی بیوی کی فرمائش پوری نہ کرسکا اور شادی سے انکار کردیا۔
جب دلہا سے شادی سے انکار کی وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ کے خلاف نہیں، اصل وجہ یہ ہے کہ وہ یہ فرمائش پوری نہیں کرسکتا۔ اس کا کہنا تھا کہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت لڑکی کی یہ ڈیمانڈ دیکھ کر حیران رہ گیا اور مجھے شادی کا فیصلہ ترک کرنا پڑا۔