سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں میزبان کے خواتین کے حقو ق اور سعودی خواتین کے روایتی لباس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنے شائستہ لباس کے انتخاب کی آزادی ہونی چاہیے اور یہ آزادی صرف سیاہ برقع تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قوانین بڑے واضح ہیں، شریعت میں یہ کہا گیا ہے کہ خواتین کو بھی مردوں کی طرح باوقار لباس پہننا چاہیے لیکن اس لباس کا مطلب سیاہ برقع ہی نہیں، اس کا فیصلہ خواتین پر چھوڑ دینا چاہیے کہ وہ کس قسم کے شائستہ اور باوقار لباس کا اپنے پہننے کے لیے انتخاب کرتی ہیں۔