اس بارے میں امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں 14 موجودہ اور سابق سینئر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد بن سلمان نے اپنی والدہ کو والد شاہ سلمان سے 2 سال سے زائد عرصے سے دور رکھا ہوا ہے۔
محمد بن سلمان کی جانب سے اپنی ماں کے خلاف اس قسم کا اقدام اس لیے کیا گیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ انکے منصوبوں کے خلاف ہیں اور اس سے شاہی خاندان تقسیم بھی ہوسکتا ہے ،محمد بن سلمان کو خدشہ ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ سے شاہ سلمان کے ذریعے انکے منصوبوں کو روک سکتی ہیں۔
حکام کی جانب سے کہا گیا کہ محمد بن سلمان کی جانب سے کچھ عرصے کے لیے سعودی عرب کے ایک محل میں اپنی والدہ کو نظر بند بھی رکھا گیا اور اس بارے میں شاہ سلمان کو لاعلم رکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان نے کئی مرتبہ اپنی والدہ کی غیر موجودگی کے بارے میں شاہ سلمان کو من گھڑت وضاحتیں دیں اور کہہ رکھا ہے کہ وہ علاج کے لیے ملک سے باہر ہیں ۔