آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امام کعبہ سے ملاقات

Last Updated On 12 March,2018 09:58 pm

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد بن ال طالب نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد بن الطالب نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے لئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد سازی پر مبنی ہیں۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مل کر قیام امن اور مسلم امہ کی بہتری کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

Advertisement