سعودی عرب :ملازمت پیشہ خواتین کیلئے سستی ٹرانسپورٹ متعارف

Last Updated On 13 March,2018 11:22 am

ریاض (نیٹ نیوز ) سعودی حکومت نے ہزاروں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے محفوظ اور سستی ٹرانسپورٹ سروس متعارف کرا دی، سہولت دینے کا مقصد خواتین کو باعزت ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے ایک اور بڑا اعلان کردیا گیا ہے۔ ملازمت کرنے والی ہزاروں خواتین کو گھر سے مقام ملازمت تک جانے کے لیے انتہائی سستی، محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرے گی۔

سعودی حکومت کا اصل مقصد ملازمت پیشہ خواتین کو موثراور کم قیمت میں سفری سہولیات فراہم کرنا ہے،تاکہ ملازمت میں خواتین کی شرکت کو بڑھایا جاسکے۔
خالد ابو ابالخیل وزارت مزدور،سماجی ترقی اور ترقیاتی فنڈ برائے انسانی وسائل کے ترجمان خالد ابو ابالخیل کا سعودی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کی 15،428 عورتوں نے خواتین ٹرانسپورٹ پروگرام میں درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
ابالخیل نے سعودی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وصول کی جانب سے متعارف کیا جانے والا ٹرانسپورٹ پروگرام خواتین کو سفر میں پیش آنے مشکلات کا حل ہے جو خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

خالد ابالخیل کے مطابق سعودی خواتین کو ابتدائی چھ مہینوں میں ٹرانسپورٹ میں خرچ ہونے والی رقم میں 80 فیصد تک آئے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ وصول کا یہ اقدام حکومت کے 2030 کے منصوبہ بندی شامل ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017 کو شاہی فرمان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا اورسعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کوبہت سراہا گیا تھا۔

یاد رہے دو ماہ قبل سعودی عرب نے پہلی بار خواتین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت بھی دی تھی بعد ازاں سعودی حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔