سعودی ولی عہد برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

Published On 08 Mar 2018 01:59 PM 

محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کیا ، ڈائوننگ سٹریٹ میں وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقات کی

لندن (دنیا نیوز ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم ٹریزامے اور ملکہ الزبتھ سے ملاقات کی۔ لندن پہنچنے پر سعودی ولی عہد کا استقبال برطانوی وزیر خارجہ بورس جونسن نے کیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈاؤننگ سٹریٹ میں وزیر اعظم ٹریزامے سے ملاقات کی جس میں معیشت، تعلیم، کلچر اور دفاعی معاملات پر بات چیت ہوئی، شہزادے اور برطانوی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر مظاہرہ بھی ہوا۔

ہیومن رائٹس تنظیم کے درجنوں ارکان نے یمن جنگ،اور سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کے خلاف احتجاج کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس سے بھی ملاقات کی۔