سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

Last Updated On 19 March,2018 10:20 am

واشنگٹن (دنیا نیوز ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر پہنچ گئے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم میں ایک کھرب ڈالر حاصل کیے، وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ باہمی حریف ایران اہم ایجنڈا ہوگا۔ سعودی معاشرے میں تبدیلی یمن جنگ اور قطر سعودی تعلقات بھی بات چیت کا حصہ ہونگے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی عرب جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہتا، اگر ایران نے بنائے تو سعودی عرب بھی دیر نہیں لگائےگا،

فلسطین کا مفاد اولین ترجیح ہے، مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم میں ایک کھرب ڈالر حاصل کیے، حقیقی سعودی عرب 80 کی دہائی کا سعودی عرب ہے، 70 اوراسی کی دہائی میں سعودی خواتین ڈرائیونگ کرتی تھیں، عورت اور مرد برابر ہیں، سعودی خواتین فوج میں بھرتی، کھیلوں میں حصہ اور کاروبار کرسکتی ہیں۔