آرمی چیف کی کوششوں سے سعودی عرب میں زیرِ حراست پاکستانی رہا

Last Updated On 03 April,2018 10:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوششوں سے سعودی عرب میں زیرِ حراست پاکستانی محمد ندیم رہا ہو گیا ہے۔

 

کراچی کا رہائشی ندیم پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث ریاض پولیس کی حراست میں تھا۔ شہری کے دوست کی جانب سے سوشل میڈیا پر مدد کا پیغام جاری کیا گیا تھا۔

آرمی چیف کی ہدایت پر پاکستانی شہری کو اس کی شناختی دستاویزات فراہم کی گئیں۔ دستاویزات ملنے پر محمد ندیم کو رہا کر دیا گیا ہے جو جمعے کے روز پاکستان پہنچے گا۔
 

Advertisement