آرمی چیف سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان پاک فوج

Last Updated On 19 March,2018 10:40 pm

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں پاک فوج کے ترجمان نے خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آرمی چیف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے ایک میڈیا ہاؤس کی جانب سے چلائی گئی خبر بے بنیاد ہے۔

 

 

Advertisement