چینی سفیر کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر گفتگو

Last Updated On 15 March,2018 02:54 pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چینی سفیر ژاؤ ینگ نے ملاقات کی، جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کی تعریف کی۔