امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے: آرمی چیف

Last Updated On 16 March,2018 05:50 pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور قبائلی جرگے سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا، امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔ قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کرینگے، اس سلسلے میں آئندہ 10 سالوں میں قبائلی علاقوں میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہونگے۔
 

Advertisement