راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا معصوم کشمیریوں پر ظلم انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت طاقت کے زور پر حقِ خودارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابلِ مذمت ہیں۔
“Indian atrocities in Occupied Kashmir can never suppress a just indigenous political struggle for self determination. Brutalities by Indian Security Forces against innocent Kashmiris in IOK and CFVs along LOC/WB targeting civilians are highly condemnable”, COAS.#KashmirBlackDay
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 2, 2018