لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کامیڈین اداکار جانی لیور بھی پاکستانی کامیڈین اداکار اظہر رنگیلا اور ہنی البیلا کے فین نکلے۔
جانی لیور نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی کامیڈین اداکار اظہر رنگیلا اور ہنی البیلا نجی ٹی وی کے پروگرام میں جس خوبصورتی سے گلوکار مہدی حسن کی پیروڈی کرتے ہیں اور جگت بازی کے دوران ان کا ایسا ایکٹ کرنا انتہائی خوبصورت ہے ،میں ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
جانی لیورہندی فلموں کے مقبول ترین مزاحیہ فنکارہیں۔ جنہوں نے مزاح کو بڑی سنجیدگی سے لیا اور فلموں کے ساتھ ساتھ سٹیج پر بھی بہت طویل فنکارانہ اثرات چھوڑے ہیں۔ ایک جنوبی ہند کے فلم ساز نے انہیں 1980 میں اپنی فلم کے لیے سائن کیا تھا۔ جس کے بعد جانی لیور نے فلمی دنیا پر اپنی جاندار اداکاری کے زور پر راج کیا۔