پاکستانی اینیمیٹڈ فلم 'ٹک ٹاک' نمائش کے لیے پیش

Last Updated On 22 March,2018 11:12 pm

پاکستان کی تاریخ کو دلچسپ انداز میں بیان کرتی نئی پاکستانی انیمیٹڈ فلم "ٹک ٹاک" ملک بھر میں ریلیز کر دی گئی ہے۔ کراچی کے مقامی سنیما میں "ٹک ٹاک" کا رنگا رنگ پریمیئر شو ہوا۔ فلم کی کہانی دو بچوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم مشین کے ذریعے ماضی میں ٹریول کر کے پاکستان کے نیشنل ہیروز سے ملاقات کرتے ہیں۔ ایڈونچر سے بھرپور فلم میں انیمشینز کے ساتھ ساتھ میوزک پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ فلم کے کرداروں کو معروف اداکاروں احسن خان اور علی خان نے اپنی آوازیں دی ہیں۔

یہ فلم بچوں کے لیے یوم پاکستان کا تحفہ ہے جو ان کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو مزید تقویت دے گی۔