یہ کس مشہور پاکستانی شخصیت کے بچپن کی تصویر ہے؟

Last Updated On 21 March,2018 11:03 pm

 یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک ملٹی ٹیلنٹڈ شخص ہیں، وہ ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے بھی منسلک رہ چکے ہیں۔

انہیں پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کا مؤجد بھی کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین متعدد نجی ٹی وی چینلز پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ جبکہ انہیں بچپن ہی سے نعت خوانی اور دینی محافل میں جانے کا بھی شوق ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ سال 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔