معروف بھارتی اداکارہ شریا سرن نے شادی کرلی

Last Updated On 18 March,2018 08:04 pm

بھارتی میڈیا کے مطابق شریا سرن نے روس سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست آندرے کوسچیو سے شادی کی، تقریب ممبئی میں موجود ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں قریبی دوست اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں بولی وڈ شخصیات میں سے صرف منوج باجپائی اور شبانہ نے شرکت کی اور یہ دونوں شریا کے پڑوس میں رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ شریا سرن نے پہلے اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی تردیدکی تھی تاہم اب ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

شریاکا شمار بھارت کی مقبول اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 2001 میں تیلگو فلم اشتام سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ شریا سرن اپنی اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

ان کے شریک حیات آندرے کوسچیو روس میں قومی سطح پر ٹینس کے کھلاڑی ہیں اور ماسکو میں ایک ہوٹل کے مالک ہیں۔