ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ مومیتا شاہ نے فلموں میں چانس نے ملنے پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ اداکارہ مومیتا شاہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ اداکارہ کے والدین کی اطلاع پر پولیس اداکارہ کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انہیں مومیتا کی گلے میں ڈوپٹا ڈالے، چھت سے لٹکتی ہوئی لاش ملی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مومیتا شاہ کولکتہ میں اکیلی رہتی تھیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش مند تھیں لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی، جس پر اداکارہ نے خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے تاہم معاملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔