معروف میوزیکل شو

Published On 08 Mar 2018 07:14 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مقبول ترین میوزیکل شو "کوک اسٹوڈیو" کی انتظامیہ نے اہم اعلان کیا ہے۔

تخلیقی میوزک کے ساتھ دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑنے والے کوک اسٹوڈیو نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو کی ٹیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ شئیر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ معروف موسیقار ذوہیب قاضی اور علی حمزہ نے کوک اسٹوڈیو کی ٹیم کو بطور پروڈیوسر جوائن کرلیا ہے۔

 

ذوہیب قاضی اور علی حمزہ اس سے پہلے بھی کوک اسٹوڈیو کا حصہ رہے ہیں تاہم اب وہ بطور پروڈیوسر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ کوک اسٹوڈیو کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وہ موسیقی کے ان ستاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے آنے والے سیزنز میں شاندار کارکردگی سامنے آئے گی۔