بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور میں فلم "ٹھگ آف ہندوستان" کی شوٹنگ کے دوران بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کی صحت خراب ہوگئی۔ امیتابھ کے لیے ممبئی سے ماہر ڈاکٹرزکی خصوصی ٹیم جودھ پور بلوائی گئی، جس نے امیتابھ بچن کا معائنہ کیا اور کہا کہ بگ بی مسلسل کام کرنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
امیتابھ بچن پوری رات فلم کی عکس بندی میں مصروف رہے جس کے باعث ان کے ہاتھ میں درد تھا ۔ تاہم ڈاکٹر ز نے امیتابھ بچن کو آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ ان کی توانائی بحال ہوسکے۔ امیتابھ بچن کی خراب صحت کی وجہ سے فلم کے سیٹ پر موجود افراد پریشان ہوگے تھے۔ امیتابھ بچن نے اپنی خراب صحت کی اطلاع ٹویٹر پر دی تھی اور کہا تھا کہ بغیر محنت کے کچھ بھی نہیں ملتا۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن آجکل جودھ پور میں فلم "ٹھگ آف ہندوستان"کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔