ممبئی: (ویب ڈیسک) کپل شرما اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی نئی وین کو اسپیس شپ قرار دے دیا گیا۔
بالی وڈ کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما نے ٹویٹر پر اپنی نئی وینیٹی وین کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے معروف کار ڈیزائنردلیپ چھابڑیا کا شکریہ ادا کیا۔یہاں تک تو سب نارمل رہا لیکن ٹویٹر پر تصاویرسامنے آتے ہی ویب سائٹس کے صارفین نے کپل شرما پر تنقید شروع کردی اور ان کی نئی گاڑی کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نےان کی نئی وین کو اسپیس شپ قرار دے دیا۔
گزشتہ ایک برس سے تنازعات کا شکار کپل شرما کی زندگی ایک بار معمول پر آنے ہی لگی تھی کہ انہیں پی ایس ایل 3 میں شرکت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب وہ اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گے ہیں۔ شاید بھارتی ابھی تک کپل شرما کی پی ایس ایل تھری میں شمولیت پر ناراض ہیں اور ان کی ہر بات پر تنقید کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ سٹارز میں وینیٹی وین رکھنا معمول کی بات ہے لیکن کپل شرما کی وین اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دیگر اسٹارز کی وین کے مقابلے میں کافی جدید ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے کپل شرما پر طنز کرتے ہوئے کہا نئی وینیٹی وین تو مل گئی پر نئے شو کی ٹی آر پی کہاں سے لاؤ گے، کچھ صارفین نے انہیں حد سے زیادہ خود اعتماد قرار دیا جب کہ کچھ صارفین نے ان کی نئی وین اور نئے شو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔